اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی میٹرو لائن ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کے بعد جزوی طور...

شنگھائی میٹرو لائن ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کے بعد جزوی طور پر بحال

شنگھائی میٹرو لائن کرین گرنے سے ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کے بعد جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی کی 11 نمبر میٹرو لائن جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے جس کے ٹریک کواتوار کی صبح بیرونی تعمیراتی مقام سے ایک کرین گرنے کے باعث نقصان پہنچا تھا۔

شنگھائی میٹرو نے بتایا کہ بھرپور مرمت کے بعد سروس ابتدائی طور پر چھین شیانگ ہائی وے سٹیشن سے ڈزنی ریزارٹ سٹیشن کی جانب بحال کر دی گئی ہے۔

حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا تھا جب کرین میٹرو لائن کے ٹریک پر آ گری تھی۔ٹرین سے فوری طور پر مسافروں کو نکالا گیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہنگامی انتظام کی وزارت کے مطابق حادثے سے نمٹنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی معاونت کے لئے ٹیم بھجوا دی گئی ہے۔حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!