ہیڈ لائن:
چائنہ پاکستان سکول، پاکستانی لڑکیوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا ایک ذریعہ
جھلکیاں:
چائنہ پاکستان سکول میں پاکستانی بچیاں اپنے خوابوں میں حقیقت کا رنگ بھر رہی ہیں۔ یہ سکول سال 2015 میں بلوچستان کے شہر گوادر کی فقیر کالونی میں بنایا گیا تھا۔ اس وقت ساڑھے 5 سو طلبہ اس سکول میں زیر تعلیم ہیں۔آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ سکول کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (اردو): پروین نواز، ہیڈ مسٹریس
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (اردو): صائبہ اصغر علی، 8 ویں جماعت کی طالبہ
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (اردو): طاہرہ اختر، 8 ویں جماعت کی طالبہ
تفصیلی خبر:
سال 2013 میں شروع ہونے والا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں کاشغر سے ملاتا ہے۔چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے اہم منصوبے کے طور پر سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کیا گیا تھا۔اب نئے مرحلے میں سی پیک زراعت اور روزگار پیدا کرنے والے دیگرشعبوں تک اپنا دائرہ وسیع کر رہا ہے۔
سال 2015 میں بلوچستان کے شہر گوادرمیں واقع فقیر کالونی میں چائنہ پاکستان گورنمنٹ مڈل سکول کا افتتاح ہوا تھا۔ چین کے مالی تعاون سے بنایا گیایہ سکول ان لڑکیوں کے لئے کھولا گیا جنہیں تعلیم کے کم مواقع میسر تھے۔ اب اس سکول میں 2 تدریسی عمارتیں اور متعدد اضافی سہولتیں موجود ہیں۔
سکول میں 550 سے زائد طالبات پڑھ رہی ہیں۔ یہ سکول بچوں کے والدین کابھی ایک ترجیحی انتخاب ہے۔سکول کے متعدد اساتذہ کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے وظائف دئیے گئے ہیں تاکہ ان کا اپناتعلیمی معیار مزید بہتر ہو سکے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (اردو): پروین نواز، ہیڈ مسٹریس
’’ سی پیک نے اِن بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ غربت کے باعث تعلیم کی سہولت سے محروم تھے۔ اب امید ہے کہ اُن کے خواب حقیقت کا روپ دھار سکیں گے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (اردو): صائبہ اصغر علی، 8 ویں جماعت کی طالبہ
’’ میں یہ سکول بنانے پر چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پہلے گوادر میں کوئی اچھا سکول نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میری طرح بہت سی لڑکیاں تعلیم حاصل نہیں کر سکتی تھیں۔ اب میں اس سکول میں علم حاصل کر رہی ہوں اور ایک مفید شہری بنوں گی۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (اردو): طاہرہ اختر، 8 ویں جماعت کی طالبہ
’’ چین کا شکریہ جس نے ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا ہے۔‘‘
اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link