اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور مشرقی تیمور کا دوطرفہ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

چین اور مشرقی تیمور کا دوطرفہ تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کی  نائب چیئرپرسن چھن بو یونگ کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

ڈیلی  (شِنہوا) چین کی ایک اعلیٰ سیاسی مشیر  اور مشرقی تیمور کے رہنماؤں  کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران  دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن چھن بویونگ نے مشرقی تیمور کے صدر جوز مینول راموس ہورتے  اور وزیرِ اعظم شانانا گسماؤ  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

چھن  کا کہنا تھا کہ  چین مشرقی  تیمورے کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون وسیع کرنے  اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ برادری کے قیام  کے لئے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت کے بارے میں کام کرنے کو تیار ہے۔

مشرقی تیمورکے رہنماؤں نے مشرقی تیمور کی ترقی میں بیش قیمت تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  دوطرفہ تعلقات ایک مضبوط بنیاد پر قائم ہیں  اور  بھرپور طور پر توانا ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی امید بھی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی تیمور ایک چین  اصول پر پختہ طریقے سے عمل پیرا ہے اور  اسے یقین ہے کہ  بحیرہ جنوبی چین تنازع  کو متعلقہ فریقین  دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرلیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!