پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینشنگھائی بندرگاہ سے کنٹینر کی سالانہ نقل و حمل 5 کروڑ ٹی...

شنگھائی بندرگاہ سے کنٹینر کی سالانہ نقل و حمل 5 کروڑ ٹی ای یو سے زائد ہوگئی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین کا تیسراطیارہ بردار بحری جہاز فوجیان پہلے آزمائشی سفر کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی بندرگاہ  کنٹینر کی سالانہ نقل و حمل 5 کروڑ 20 فٹ مساوی یونٹ (ٹی ای یوز) سے زائد حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی بندرگاہ بن گئی ہے۔

یہ بندرگاہ کنیٹنر کی سالانہ نقل وحمل کے اعتبار سے مسلسل 14 برس سے عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔

شنگھائی انٹرنیشنل پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے پیداواری اور کاروباری شعبے کے ڈپٹی جنرل منیجریانگ یان بن نے اتوار کے روز بتا یا کہ کنٹینر نقل وحمل میں اضافہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ چین کا مکمل صنعتی نظام اور پیداواری صلاحیت عالمی تجارت کو بااختیار بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

شنگھائی بندرگاہ کو دنیا کے ساتھ چین کے کھلے پن اور تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت اور تبادلوں کے فروغ کا انجن بھی کہا جاتا ہے۔ 1994 میں اس بندرگاہ سے کنیٹر کی سالانہ نقل و حمل 10 لاکھ سے زائد ہوئی تھی۔

یانگ کا کہنا تھا کہ شنگھائی بندرگاہ سے کنٹینر کی نقل و حمل میں اضافہ نہ صرف برآمدی ۔ بھاری کنٹینرز میں اضافے کی وجہ سے ہوا بلکہ عالمی منتقلی کنٹینرز اور جہاز سے جہاز کی منتقلی کے حجم میں اضافے کی وجہ سے بھی ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!