اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمکاؤ "ایک ملک دو نظاموں" کی کامیابی کا مظہر ہے،کروشین نائب وزیر...

مکاؤ "ایک ملک دو نظاموں” کی کامیابی کا مظہر ہے،کروشین نائب وزیر اعظم

چین کے جنوبی مکاؤ کے گولڈن لوٹس سکوائر میں مکاؤ کے مادر وطن میں دوبارہ انضمام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جارہی ہے-(شِنہوا)

زغرب(شِنہوا)کروشیا کے نائب وزیر اعظم انتے سیمونک نے کہا ہے کہ چین میں دوبارہ انضمام کے بعد سے مکاؤ نے گزشتہ 25 سال میں جو قابل ذکر کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ چین کے ”ایک ملک دو نظام” پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انتے سیمونک نے مکاؤ کی شاندار معاشی ترقی کو اجاگر کیا جس کی فی کس مجموعی غیر ملکی آمدن 2023 میں 69 ہزار امریکی ڈالر رہی جو 1999 میں 15 ہزار امریکی ڈالر تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ مقامی شہریوں کے معیارِ زندگی میں زبردست بہتری کی عکاسی ہے۔

سیمونک نے زور دیا کہ معاشی ترقی کا تعلق صرف اعدادوشمار سے نہیں ہے بلکہ اسے وسیع انسانی بہبود اور عالمی کردار کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔

سیمونک نے کہا کہ ”ایک ملک،دو نظام” ماڈل چین کی جرات اور نظم و نسق میں گہری دانشمندی کی مثال ہے۔مکاؤ کوملک کے وسیع فریم ورک میں ضم ہوکر اس کے قانونی و معاشی نظام برقرار رکھنے کی اجازت دےکر چین نے تنوع کے ساتھ اتحاد متوازن کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

سیمونک نے زور دیا کہ مکاؤ کی کامیابیاں مقامی ترقی سے زیادہ ہیں جس نے  چین اور پرتگالی بولنے والے ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کیا جس سے علاقائی تعاون مضبوط ہوا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ ملا۔

انہوں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے ویژن کو مکاؤ کے مسلسل استحکام اور خوشحالی کی بنیاد رکھنے کا سہرا دیا۔

سیمونک چین میں کروشیا کے سابق سفیر بھی رہے، وہ کروشیا کے تیسرے بڑے شہر ریجیکا میں کروشیا-چین دوستی تنظیم کے بانی اور صدر ہیں۔انہیں 2017 میں چینی حکومت کے دوستی ایوارڈ سے نوازا گیااور حال ہی میں غیر ملکی ممالک کے ساتھ دوستی کے لئے چینی عوام کی تنظیم کی جانب سے چینی عوام کا سفیر نامزد کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!