چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں لوگ شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مقبرے کے مقام پر عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
شی آن(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں واقع قدیم دارالحکومت شی آن نے ویتنام کے جزیرے فو چھوک اور جاپان کے نگویا کے لئے 2 براہ راست فضائی راستوں کا آغاز کردیا ہے۔
جنوب مشرقی ایشیا کے سیاحتی مقام شی آن اور فو چھوک جزیرے کے درمیان دوطرفہ پروازیں ہفتے میں 3 بار بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔
شی آن اور نگویا کے درمیان دوطرفہ پروازیں ہر پیر، بدھ، جمعہ اور ہفتہ کو چلائی جائیں گی۔ نئے روٹ کے ساتھ ایسٹرن ایئر لائنز شی آن اور جاپان کے درمیان 2 روٹس چلائے گی جو چینی شہر کو ٹوکیو اور نگویا سے جوڑیں گے۔
شی آن چین کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جو عظیم وراثت کو فروغ دیتا ہے۔ یہاں مشہور ٹیراکوٹا جنگجوؤں، دیوہیکل وائلڈ گوز پاگودا اور بیل ٹاور جیسے متعدد دیگر تاریخی مقامات واقع ہیں، شی آن کی بنیاد 3001 سال قبل رکھی گئی تھی اور اس نے چین میں 13 شاہی گھرانوں کے دارالحکومت کے طور پر خدمات انجام دیں۔
2 نئے روٹس کا آغاز چین کے سیاحت کے شعبے میں وسیع تر ترقی کے رجحان کے باعث ہوا ہے۔ چین نے جنوری اور نومبر 2024 کے درمیان تقریباً 2کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار غیر ملکیوں کے دورے ریکارڈ کئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 86.2 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں سے ایک کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار افراد ویزے کے بغیر ملک میں داخل ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 123.3 فیصد اضافہ ہے۔
چین نے منگل کے روز ویزے کے بغیر مختصر قیام کی پالیسی میں نمایاں نرمی کا اعلان کیا ہے جس میں اہل غیر ملکی مسافروں کے لئے منظور شدہ قیام کو ابتدائی 72 گھنٹے اور اس کے بعد کے 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹے یا 10 دن کردیا گیا ہے۔
