اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان  میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے نئے تجرباتی سیٹلائٹ کو لے جانے والا لانگ مارچ ۔3بی کیریئر راکٹ روانہ کیاجارہاہے۔(شِنہوا)

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا ایک آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

اس سیٹلائٹ کو جمعہ کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 11 بج کر 12 منٹ پر لانگ مارچ تھری بی کیریئر راکٹ کے ذریعے بھیجا کیا گیا اور یہ طے شدہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

تجرباتی سیٹلائٹ کو سیٹلائٹ مواصلات، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، ڈیٹا ٹرانسمیشن اور دیگر خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ متعلقہ ٹیکنالوجیز کی جانچ اور تصدیق بھی کرےگا۔

یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 554 واں مشن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!