اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلاؤس میں چین کی سرمایہ کاری سے شروع ہونے والے فوٹو وولٹک...

لاؤس میں چین کی سرمایہ کاری سے شروع ہونے والے فوٹو وولٹک منصوبے کا افتتاح

چین کے جنوبی صوبے  گوانگ ڈونگ کے شانوی میں چائنہ جنرل نیوکلئیر پاور کارپوریشن (سی جی این)کے فوشی نمبر 1 ونڈ پاور-فشری انٹیگریٹڈ  منصوبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

شین زین (شِنہوا) چین کی سرمایہ کاری سے لاؤس کے شمالی علاقے میں 10لاکھ کلو واٹ کے فوٹو وولٹک منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

چین میں ایک بڑے جوہری توانائی کے آپریٹر اور اس منصوبے کے سرمایہ کار چائنہ جنرل نیوکلئیر پاور کارپوریشن (سی جی این)نے  بتایا کہ یہ منصوبہ سی جی این اور  70 سے زائد  دیگرچینی اور لاؤس کی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تعمیر کیاہے۔ یہ سی جی این کے شمالی لاؤس میں قائم صاف توانائی کےمرکز کا پہلے مرحلے کا  منصوبہ ہے جو ہواؤں، شمسی اور با ئیوماس جیسے مختلف اور تکمیلی ذرائع توانائی پر مشتمل ہے۔

یہ لاؤس میں پہلا بڑا فوٹو وولٹک منصوبہ بھی ہے۔

10لاکھ  کلو واٹس کی نصب شدہ صلاحیت کے ساتھ   توقع ہے کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ سالانہ اوسطاً 1.7 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا  کرے گا  جو تقریباً ایک کروڑوں گھرانوں کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

اس منصوبے کے نتیجے میں توانائی کی بچت سالانہ تقریباً  5لاکھ 10ہزار ٹن معیاری کوئلے  کو کم کرنےکے برابر ہے۔

لاؤس کے ماحول دوست توانائی کے حامل ان 3 صوبوں میں سے ایک صوبہ اوڈومسے کے نائب گورنر خام فیانگ یاچونگوا نے کہا کہ یہ منصوبہ چین اور لاؤس کے تعاون کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!