اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمبوڈیا کے انگ کور پارک میں بےیون ٹیمپل کے چبوترے کی بحالی...

کمبوڈیا کے انگ کور پارک میں بےیون ٹیمپل کے چبوترے کی بحالی کام مکمل

کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ کے بےیون ٹیمپل کے بحال شدہ چبوترے کا منظر-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)اپسارا نیشنل اتھارٹی نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے انگ کور آثار قدیمہ پارک کے بے یون ٹیمپل کے جنوب مغربی کنارے کے تیسرے چبوترے پر بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

بحالی کے کام کی انچارج آرکیٹیکٹ مینگ سووانلےلِن نے کہا کہ ان کی ٹیم نے چبوترے کی بحالی میں 4 ماہ کا عرصہ لگایا جس میں تباہ شدہ ناگا بیلسٹریڈز، بیم اور پتھر کے فرش کی مرمت پر توجہ دی گئی۔

سووانلےلِن نے کہا کہ جنوب مغربی کنارے کا تیسرا چبوترا سیاحوں کے لئے اہم مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ بحالی سے پہلے ٹوٹے ہوئے بیم اور درخت کی شاخوں سے ہونے والے نقصان کے باعث ڈھانچے کی ساخت خطرے میں تھی جو گر بھی سکتا تھا۔

سووانلےلِن نے کہا کہ بحالی کا مقصد ڈھانچے کو ازسرنو مضبوط بناکر مزید نقصان سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے تیسرا چبوترا مضبوط حالت میں بحال ہوگیا ہے جو اپنی اصل حالت کے قریب تر ہے۔اس کام سے نا صرف اس مقام کا تحفظ بہتر ہوا ہے بلکہ مستقبل کے حاضرین کے لئے اس کی تاریخی اہمیت بھی محفوظ ہوئی ہے۔

12ویں صدی کے آخر اور 13ویں صدی کے اوائل میں جایا ورمن ہفتم کے دور میں تعمیر ہونے والا بےیون ٹیمپل کمبوڈیا کے شمال مغربی صوبے سیم ریپ میں 401 مربع کلومیٹر علاقے پر محیط انگ کور آثار قدیمہ پارک میں موجود ایک اہم ٹیمپل ہے۔

انگ کور آثار قدیمہ پارک جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں مقبول ترین سیاحتی مقام ہے جسے 1992 میں اقوام متحدہ کی تعلیم،سائنس اور ثقافت سے متعلق تنظیم(یونیسکو) کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

سرکاری ملکیتی انگ کور انٹرپرائز کے مطابق2024 میں جنوری سے نومبر تک کے عرصے میں اس قدیم پارک میں 8 لاکھ 98 ہزار 339 بین الاقوامی سیاح آئے جس میں ٹکٹوں کی فروخت سے 4 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی مجموعی آمدن حاصل ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!