اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلانڈونیشیا نے چین کو تازہ ڈورین پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کر...

انڈونیشیا نے چین کو تازہ ڈورین پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کر دیا

انڈونیشیا کے مشرقی جکارتہ کے ضلع جومبانگ کے علاقے وونوسلام میں فصل کی کٹائی کے بعد لوگ کسانوں کے روایتی تہوار ڈورین میں شریک ہیں-(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کی حکومت چین کو براہ راست تازہ ڈورین پھل بھیجنے کی کوششیں تیز کر رہی ہے۔

انڈونیشیا کے وزیر خوراک ذوالکفلی حسن نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں چین کو ڈورین کی برآمدات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے ڈورین پیسٹ کی شکل میں چین کو بھیجے ہیں اور حکومت بیرون ملک منڈی میں تازہ ڈورین برآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیر نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے چین کو انڈونیشیا کی ڈورین کو تھائی لینڈ کی منڈی سے گزرنا پڑتا تھا جس سے کاشتکاروں کے منافع میں کمی ہوتی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!