چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کےشہر شی گازے کے علاقے ساگائیا میں پہاڑوں پر لگی پون ٹربائن کامنظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی علاقے شی زانگ میں قابل تجدید ذرائع سے پیدا ہونے والی ماحول دوست بجلی کی بیجنگ کو ترسیل یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگی۔
بجلی کی خریداری کے معاہدے کے مطابق بیجنگ میں 4 کمپنیوں نے شی زانگ کی نئی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے 13 اداروں سے ماحول دوست بجلی خریدی ہے۔
معاہدے کے تحت تقریباً ایک کروڑ50لاکھ کلو واٹ آور بجلی کی فراہمی متوقع ہے۔ شی زانگ اور بیجنگ کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔
کیپیٹل پاور ایکسچینج سنٹر کمپنی لمیٹڈ کے ایک تاجر ژانگ چِھندا کے مطابق ماحول دوست بجلی بیجنگ کی تاریخی تنصیبات جیسے نیشنل سنٹر فار پرفارمنگ آرٹس، کیپیٹل لائبریری آف چائنہ اور کیپیٹل میوزیم کو بجلی فراہم کرے گی۔
ژانگ چِھندا نے کہا کہ بیجنگ میں ماحول دوست بجلی کی منتقلی شہر کی ماحول دوست توانائی کی کھپت کو بہتر طریقے سے پورا کرے گی اور اس کے ساتھ ہی شی زانگ میں پیدا ہونے والی نئی توانائی کے استعمال کو فروغ دے گی، جس سے مقامی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔
2024 میں بیجنگ نے ماحول دوست بجلی کے 5.05 ارب کلو واٹ آور کا لین دین کیا جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 40لاکھ 30ہزار ٹن کمی واقع ہوئی۔
