اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے معاشی بحالی کو تقویت دینے کے لئے مالیاتی پالیسیاں تبدیل...

چین نے معاشی بحالی کو تقویت دینے کے لئے مالیاتی پالیسیاں تبدیل کردیں

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں منعقدہ سالانہ اقتصادی کارکردگی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایک دہائی سے زائد عرصے تک زیادہ تر برقرار رہنے کے بعد چین کی زری پالیسی میں حالیہ تبدیلی سے آئندہ سال معاشی ترقی کو مضبوط تقویت ملنے کی توقع ہے۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی مرکزی اقتصادی کارکردگی کانفرنس کے دوران چینی پالیسی سازوں نے 2025 میں ’’نسبتاً نرم ‘‘ زری پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ 14 برسوں کی ’’دانشمندانہ‘‘ پالیسی سے ایک اہم منتقلی ہے ۔عالمی مالیاتی بحران کے جھٹکے کو کم کرنے کے لئے 2008 میں آخری مرتبہ اسی پالیسی کو اپنایا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کی رائے میں یہ تبدیلی مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کا قدم ہے۔

اگرچہ رواں سال خاص کر اکتوبر کے بعد سے  معیشت میں تیزی سے اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم چین کو اب بھی بیرونی ماحول سے گہرے منفی اثرات کا سامنا ہے اور اسے اندرون ملک بھی مشکلات درپیش ہیں۔

عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی تنازعات اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے۔ مرکزی کمیٹی برائے مالی واقتصادی امور دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو کا کہنا ہے کہ  مقامی سطح پر اب بھی مسائل موجود ہیں جن میں ناکافی مقامی طلب، کچھ کاروباروں کو چلانے میں  درپیش مشکلات، افراد کے روزگار اور آمدنی میں اضافے پر دباؤ شامل ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے میکرو اقتصادی تحقیق کے سربراہ ہوانگ ہان چھوان نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اقتصادی گول میز کی تازہ ترین پروگرام میں کہا کہ موجودہ حقائق کی بنیاد پر یہ ایک ضروری اور قابل عمل تبدیلی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!