اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندنیا کے بڑے شہروں کی ہاٹ لائن خدمات سے متعلق رپورٹ جاری

دنیا کے بڑے شہروں کی ہاٹ لائن خدمات سے متعلق رپورٹ جاری

چینی دارالحکومت بیجنگ کے تیان تان (ٹیمپل آف ہیون) پارک میں سیاح سیلفی لے رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر کے 20 بڑے عالمی شہروں کی ہاٹ لائن خدمات نے عملدرآمد، مشترکہ، سمارٹ اور جوابدہ نظم و نسق کے حوالے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بات عالمی سطح پر شہری ہاٹ لائن خدمات اور نظم ونسق کی موثر ہونے سے متعلق  بیجنگ فورم 2024 میں جاری کردہ تشخیصی رپورٹ میں کی گئی ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سماجی سائنس، چائنہ میڈیا گروپ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ، بیجنگ بلدیاتی کمیٹی اور بیجنگ بلدیاتی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ اس میں فورم میں عوامی خدمت کو درپیش مسائل کے جدید اور عملی حل کی تلاش اور شہری نظم ونسق پر تجربے کے تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ فورم بدھ سے جمعرات تک جاری رہا۔

رپورٹ میں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو، ہانگ کانگ، سیئول، سنگاپور، ٹوکیو، برلن، پیرس، میڈرڈ، لندن، ٹورنٹو، نیویارک اور سان فرانسسکو سمیت دنیا بھر کے 20 بڑے شہروں کا انتخاب کیا گیا تاکہ ان کی ہاٹ لائن خدمات اور نظم ونسق کے موثر ہونے کا جائزہ لیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی شہری ہاٹ لائن خدمات کی ترقی کئی مشترکہ خصوصیات اور رجحانات کی عکاسی کرتی ہے جس میں وسائل کا انضمام، رابطوں کا قیام، انٹیلی جنٹ ایپلی کیشن اور ڈیٹا مائننگ اور شہریوں کے احساسات شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!