اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی توانائی کمپنیوں کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مزید کوششوں...

چینی توانائی کمپنیوں کا حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مزید کوششوں پرزور

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں ژونگ ننگ کنورٹر سٹیشن کے تعمیراتی مقام پر چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کی ننگ شیا برانچ کا عملہ کام کررہاہے-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا) چینی توانائی کمپنیوں کے تقریباً 80 ماہرین جمعرات کے روز چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر شِن نونگ جیا میں جمع ہوئے تاکہ توانائی کی منتقلی کے عمل کے دوران حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں زیادہ سے زیادہ کوششوں کی وکالت کی جاسکے۔

گلوبل انرجی انٹرکنکشن ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن آرگنائزیشن (گیڈکو) اور مقامی حکومت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس سیمینار میں ایک درجن سے زائد چینی توانائی کمپنیوں بشمول سٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنہ، چائنہ سدرن پاور گرڈ، چائنہ ہوانینگ گروپ، چائنہ تھری گورجز کارپوریشن، چائنہ ہوادیان کارپوریشن اور چائنہ گرین ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ گروپ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

گیڈکو کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین لیو زے ہونگ نے کہا کہ زمین کی حیاتیاتی تنوع انسانی بقا کی بنیاد ہے تاہم انسانی سرگرمیوں کی مسلسل توسیع سے بہت سی انواع کو خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اور مسکن کی تباہی ہوتی ہے۔

لیوزے ہونگ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوسل توانائی کی ترقی اور استعمال کے قدرتی ماحولیاتی نظام پر اثرات کو کم کرنے کے لئے ماحول دوست اور کم کاربن کی حامل توانائی کو تیزی سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

سیمینار میں ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں سے گریز، ہوائی بجلی لائنوں کو زیر زمین تاروں سے تبدیل کرنے، ترسیلی کھمبوں پر  پرندوں کے مصنوعی گھونسلے نصب کرنے، پن بجلی گھروں پر مچھلیوں کی منتقلی کے چینلز بنانے، صحرا پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی کے استعمال اور ماحولیاتی تحقیقی مراکز کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیوزے ہونگ نے کہا کہ ان اقدامات سے مسکن کی تباہی کو کم سے کم کرنے، ماحولیاتی بحالی کو فروغ دینے اور حیاتیاتی تنوع کو براہ راست تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام، انٹرنیشنل ایکو سسٹم مینجمنٹ پارٹنرشپ کے ڈائریکٹر ژانگ لِن شیو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کا نقصان اور ماحولیاتی آلودگی انسانیت کو درپیش 3 بڑے بحران ہیں۔ یہ چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کے حل کی ضرورت ہے۔

گیڈکو توانائی کے شعبے میں چین کی جانب سے شروع کی جانے والی پہلی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ بیجنگ میں صدر دفتر کے ساتھ یہ صاف اور ماحول دوست متبادل کے ساتھ بجلی کی عالمی طلب کو پورا کرنے کے اقدام کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!