چین کے جنوبی ہائی نان صوبے کے سانیہ شہر میں ایک اندرون ملک داخل ہونے والی مسافر سانیہ فونیکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سرحدی کنٹرول سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)
سانیہ(شِنہوا)چین کے جزیرہ نما صوبے ہائی نان اور ازبکستان کے درمیان پہلا براہ راست فضائی روٹ باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے،اس حوالے سےسانیہ فینکس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جمعرات کی صبح پہلی پرواز کی آمد ہوئی۔
ہوائی اڈے نے بتایا کہ ازبکستان ائیر ویز کے ذریعے چلائی جانے والی یہ نئی سروس دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور سفر کے روابط کو بڑھانے میں ایک سنگ میل ہے۔
سانیہ ائیر پورٹ کے مطابق یہ پرواز ہفتے میں 2 بار، بدھ اور ہفتے کو چلائی جائے گی۔ اندرون ملک آنےوالی پرواز تاشقند سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اگلے دن سانیہ میں صبح 4 بجکر 10 منٹ پر پہنچے گی۔ بیرون ملک جانے والی پرواز سانیہ سے صبح 5 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہو کر تاشقند میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر15 منٹ پر پہنچے گی۔
سانیہ کے ثقافت و سیاحت بیورو کے سربراہ ہوآنگ شنگ نے اس روٹ کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ یہ ہائی نان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی، ثقافتی تبادلوں اور سیاحت کو فروغ دے گا۔
ازبکستان کی ایسٹ ونگ ا ئیر لائنز اس سروس میں شامل ہوگی جو جمعرات کو مزید تیسری ہفتہ وار پرواز فراہم کرے گی تاکہ سانیہ اور تاشقند کے درمیان مسافروں کو مزید لچکدار سفری اختیارات فراہم کیے جا سکیں۔
