کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی شمال مغربی صوبے شانشی کے صدر مقام شی آن میں ایک تھیوری سیمینار سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
شی آن(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور لاؤ پیپلز ریوولوشنری پارٹی (ایل پی آر پی) نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے صدرمقام شی آن میں اپنے 12 ویں تھیوری سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ترقیاتی طریقہ کار میں بہتری سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولائی اور ایل پی آر پی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور لاؤس کے نائب وزیر اعظم کیکیو خیخام فیتون نے سیمینار میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔
لی نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین اور لاؤس دوستانہ سوشلسٹ ہمسایہ ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹری نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین -لاؤس برادری کے قیام کی قیادت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
لی نے کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے 2012 میں سی پی سی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس سے چین کو اقتصادی ترقی میں تاریخی کامیابیاں ملیں۔
سیمینار میں لاؤ کی جانب سے دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے ،باہمی سیاسی اعتماد میں اضافے ، تشہیر، نظریے اور ثقافت سے متعلق تبادلوں کو وسعت دینے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی گئی۔
