اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور یورپی یونین کے درمیان بیجنگ میں 19 ویں گول میز...

چین اور یورپی یونین کے درمیان بیجنگ میں 19 ویں گول میز کانفرنس کا انعقاد

چین کی اقتصادی و سماجی کونسل (سی ای ایس سی) کے صدر وانگ ڈونگ فینگ سی ای ایس سی اور یورپی اقتصادی و سماجی کمیٹی کے درمیان بیجنگ میں 19 ویں چین-یورپی یونین گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اقتصادی و سماجی کونسل (سی ای ایس سی) کے صدر وانگ ڈونگ فینگ نے بیجنگ میں 19 ویں چین- یورپی یونین گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ اجلاس سی ای ایس سی اور اس کی یورپی ہم پلہ تنظیم یورپی اقتصادی وسماجی کمیٹی (ای ای ایس سی) کے مابین منعقد ہوا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل وانگ ڈونگ فینگ نے کہا کہ 2025 چین اور یورپی یونین کے مابین باضابطہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ گول میز نظام کو مضبوط اور خوشحال بنانے، باہمی تفہیم کو بڑھانے، وسعت اور تعاون کو مستحکم بنانے، حقیقی کثیرجہتی پر عمل کرنے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی میں بڑا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ملاقات سے قبل وانگ ڈونگ فینگ نے ای ای ایس سی کے صدر اولیور روپکے سے ملاقات کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!