تازہ ترینیوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیار

یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیار

وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی خریدنےکے اقدامات کا منصوبہ تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیارکیا ہے جبکہ  پری کوالیفکیشن کے لیے شوگرملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کے لیے منتخب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سال کے لیے اوپن فریم ورک معاہدہ کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز  پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے اوپن ٹینڈرکے بغیر چینی خرید سکےگا، ضرورت پڑنے پر کارپوریشن پری کوالیفائیڈ شوگرملز سےچینی خریدے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پری کوالیفائیڈ شوگر ملز  سےچینی خریدنے پر اوپن ٹینڈر نہیں کرنا پڑے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں