اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،امریکا

پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں پر ہمارا مؤقف واضح ہے،  پاکستان میں انتخابی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں الیکشن پر اٹھنے والے سوالات کا جواب ملنا چاہیے ۔ قانون کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے، پاکستان ہو یا دنیا میں کوئی اور ملک امریکا کا موقف یکساں ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق ہم نے اس پر بات کی ہے، میں نے کئی بار اس پر بات کی اور واضح کیا کہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے، قانون کی حکمرانی کےاصول کے تحت جواب ملنا چاہیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!