اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، آن لائن ادب کی 2023 کے دوران 60 کروڑ 50 لاکھ...

چین، آن لائن ادب کی 2023 کے دوران 60 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی بیرونی آمدنی

چین میں آن لائن ادبی  صارفین کی تعداد50 کروڑ سےزائد ہوگئی۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)  چین کے آن لائن ادب کی بیرون ملک تیز رفتار توسیع ہوئی ہے جس کی وجہ سے 2023 میں اسے بیرون ملک سے مجموعی طور پر  4.35 ارب یوآن (تقریباً60 کروڑ50 لاکھ امریکی ڈالر)  کی آمدنی ہوئی۔

چائنہ آڈیو-ویڈیو اینڈ ڈیجیٹل پبلیشنگ ایسوسی ایشن کی جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق2023 میں چین کی  آن لائن ادبی  صنعت کی بیرون ملک مارکیٹ سے ہونے والی آمدنی میں  گزشتہ برس کی نسبت 7.06 فیصد اضافہ ہوا۔

ایسوسی ایشن نے تیسرے شنگھائی آن لائن ادبی ہفتے کے دوران بتایا کہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی) ترجمہ سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز سے توقع ہے کہ  یہ مستقبل میں چین کے  آن لائن ادب کی بیرون ملک  مقبولیت میں مزید اضافہ کریں گی۔

اس شعبے کی عالمی توسیع کے لئے  ایک اہم آن لائن پلیٹ فارم ویب ناول آف چائنہ لٹریچر لمیٹڈ نے  نومبر کے اختتام  تک چینی آن لائن لٹریچر کے تقریباً 6ہزارترجمہ شدہ کام پیش کئے ہیں۔ یہ ادارہ  یوئے وین گروپ کے نام سے  بھی معروف ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!