اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کے صدر عدالت میں اپنا مئو قف پیش کریں گے

جنوبی کوریا کے صدر عدالت میں اپنا مئو قف پیش کریں گے

جنوبی کوریا کے سیئول میں جنوبی کوریا کی مرکزی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے-مےیونگ(بائیں) صدر یون سوک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک پر اپنا ووٹ  ڈال رہے ہیں۔(شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا میں مواخذے کا سامنا کرنے والے صدر یون سوک یول عدالت میں کھلی سماعت کےدوران اپنا مئوقف پیش کریں گے۔

یون ہاپ نیوز ایجنسی  نے منگل کے روز یون کے وکیل صفائی کے حوالے سے بتایا کہ عدالت میں کھلی سماعت کے دوران یون پورے اعتماد کے ساتھ اپنا مئوقف پیش کریں گے جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ یون آئینی عدالت کی کارروائی میں پیش ہوں گے۔

آئینی عدالت میں مواخذے کی پہلی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی ۔

وکیل کے مطابق یون قانونی طور پر بغاوت کے الزام سے قطعی پریشان نہیں ہیں ۔ ان کے  وکیل جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے ان کا جواب داخل کریں گے۔

یون نے 12 دسمبر کو  ٹی وی پر نشر کی جانے والی تقریر میں کہا تھا کہ  ان کی جانب سے مارشل لا کا نفاذ نظم ونسق کا ایک عمل تھا   تاکہ اکثریتی اپوزیشن کے قانون سازوں کے  آمرانہ رویے سےتحفظ حاصل کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!