چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی محکمہ خزانہ کے بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری جے شمباغ سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا 7 واں اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوا۔
چینی وزارت خزانہ (ایم او ایف) نے ایک بیان میں بتایا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت چینی نائب وزیر خزانہ لیاؤ من اور امریکی محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری جے شمباغ نے کی۔
وزارت خزانہ کے بیان میں بتا یا گیا ہے کہ فریقین نے دونوں ممالک میں میکرو اقتصادی حالات اور پالیسیوں، سرمایہ کے مسائل سے نمٹنے میں کم آمدنی والے ممالک کی مدد کے لئے مشترکہ کوششوں ، کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کے نظم ونسق کی گورننس اور اصلاحات سمیت دیگر امور پر واضح، گہری اور تعمیری بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے متعلقہ اقتصادی و تجارتی امور پر اپنا مئوقف واضح کیا اور چین کے خلاف حالیہ امریکی تجارتی و اقتصادی پابندیوں پر تشویش ظاہر کی۔
