پیر, جولائی 28, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکسی پیک پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دے رہا ہے، ماہرین

سی پیک پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دے رہا ہے، ماہرین

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  کے تحت نوشہرہ میں قائم رشکئی خصوصی اقتصادی علاقے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستانی ماہرین اور حکام نے چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے معاشی منظرنامے کو دوبارہ تشکیل دیتے ہوئے صنعتی ترقی کی تعمیر نو کررہا ہے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنارہا ہے۔

ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ (اے آئی ای آر ڈی) کے زیر اہتمام "سی پیک کے 10 برس ، کامیابی، مواقع اور چیلنجز” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام پاکستانی معیشت کو بحران سے نکالنے اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے کی کنجی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سیکرٹری جمیل قریشی کا کہنا تھا کہ 10 برس قبل وژن کے طور پر شروع ہونے والا یہ اقدام اب حقیقت کا روپ دھارچکا ہے جس سے پاکستان کے معاشی منظر نامے اور وسیع تر خطے کو نئی شکل ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف بنیادی سہولیات کے منصوبوں کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل کا وژن ہے جس میں فروغ پاتی ہوئی صنعتیں، روزگار کے وافر مواقع، ٹیکنالوجی کی ترقی اور بہتر اقتصادی تعلقات شامل ہیں۔

اے آئی ای آر ڈی کے چیئرمین زاہد لطیف خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک جدید طریقہ کار متعارف کررہا ہے،اس سے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں کو مضبوط بنانے کے بے مثال مواقع کے ساتھ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے راہیں کھل رہی ہیں۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کی ماہر نبیلہ جعفر نے اس بات کو اجاگر کیا  کہ سی پیک نے خواتین کو شرکت کے مساوی مواقع فراہم کر تے ہوئے بااختیار بنایا ہے۔

اے آئی ای آر ڈی کے سی ای او شکیل احمد رامے نے سی پیک کے توانائی منصوبوں کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے نہ ہوتے تو پاکستان کو سالانہ 15 سے 20 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہو چکا ہوتا۔

شرکاء کا اس بات پر اتفاق تھا کہ سی پیک بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کے لئے گیم چینجر اور پاکستان ۔ چین پائیدار دوستی کا ثبوت قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!