اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جنوب مغربی صوبے اور انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نیا...

چین کے جنوب مغربی صوبے اور انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نیا فضائی روٹ قائم

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے ان شون شہر میں سیاح کشتیوں کے ذریعےدلکش مقام ہوانگ گووشو کی سیر کررہے ہیں-(شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ سے ملانے کے لئے براہ راست پرواز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

100 سے زائد مسافر گوئی یانگ لونگ ڈونگ باؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس روٹ کی افتتاحی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے اور 5 گھنٹے 25 منٹ کے بعد اتوار کی صبح جکارتہ کے سوئیکارنو-ہٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔

اس روٹ کو انڈونیشیا کی ایئر لائن ٹرانس نوسا چلاتی ہے اور ایئربس اے 320 طیارے کے ذریعہ خدمات فراہم کرتی ہے۔ گوئی ژو سول ایوی ایشن انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ابتدائی طور پر ہر ہفتے ایک پرواز چلائی جائے گی۔

جکارتہ سے آنے والی پرواز ہر ہفتے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق رات ایک بجے گوئی یانگ پہنچے گی۔

اسی طرح جانے والی پرواز اتوار کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 2 بجے گوئی یانگ سے روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 6:25 بجے جکارتہ پہنچے گی۔

براہ راست فضائی راستے سے گوئی ژو اور انڈونیشیا کے مقامات جیسے بالی، سورابایا اور مناڈو کے درمیان قریبی روابط قائم ہوں گے جس سے سیاحتی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!