نیپال کے شہر لالت پور کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں کھٹمنڈو یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لی شوانگ چھینگ نیپالی صحافیوں کے لئے چینی زبان کی کلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
کٹھمنڈو(شِنہوا)نیپال میں چینی زبان کے چھٹے تربیتی کورس کے 40 طالب علموں کو اسناد پیش کی گئیں جبکہ کل 240 سیاحتی پیشہ ور افراد نے تربیتی عمل مکمل کیا۔
ان طالب علموں نے نیپال میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام 6 ماہ کے طویل پروگرام کے تحت تربیت حاصل کی جس کےلئے نیپال کے سیاحتی بورڈ اور نیپال کے چینی ثقافتی و تعلیمی کونسل نے تعاون کیا۔
چونکہ 2025ء نیپال اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ اس سال کو چین میں نیپال وزٹ ایئر کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیپال میں چینی سفارت خانے کے ایک قونصلر وانگ شین نے چینی زبان کے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی منڈی اور بین الاقوامی سیاحت کے لئے اہم مقام بن گیا ہے، اسی طرح اس نے نیپال سمیت عالمی سیاحت کی بحالی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
نیپال کی وزارت ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی کے جوائنٹ سیکرٹری رام کرشن لامی چھانے نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ 6 ماہ کے تربیتی کورس نے سیاحت کے پیشہ ور افراد کی مہارت اور تکنیک کے ساتھ ساتھ چینی ثقافت کے بارے میں ان کی تفہیم میں اضافہ کیا ہے، جس میں نیپال-چین تعلقات اور نیپال-چین سیاحت کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔
