اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننومبر میں چین کی صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ برقرار

نومبر میں چین کی صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ برقرار

چین کی صنعتی پیداوارمیں 4.5فیصد اضافہ ہوا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)صنعتی سازوسامان کو جدید بنانے کے اقدامات کے باعث نومبر میں چین کی صنعتی پیداوار میں مستحکم اضافہ جاری رہا۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کا کہنا ہے کہ نومبر میں تیارصنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی پیداوار میں مستحکم نمو دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر سازوسامان کو جدید بنانے اور اشیائے صرف کے تبادلے کاپروگرام ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سازوسامان کے پیداواری شعبے کی پیداوار میں نومبر میں ایک سال پہلے کی نسبت 7.6 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے، جس کا مجموعی صنعتی پیداوار کی نمو میں تقریباً نصف حصہ ہے۔

ہائی ٹیک پیداواری صنعت نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا  جس کی پیداوار میں پچھلے ماہ گزشتہ سال کی نسبت 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔ شرح نمو کی رفتار نے مجموعی صنعتی پیداوار کو 2.4 فیصد پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا۔

خاص طور پر  ملک میں نئی توانائی کی گاڑیوں، صنعتی روبوٹس اور مربوط سرکٹ مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ ماہ بالترتیب 51.1 فیصد، 29.3 فیصد اور 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ماہانہ بنیاد پر نومبر میں صنعتی پیداوار میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.46 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے نومبر کی مدت کے دوران اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔

صنعتی پیداوار کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریباً  28لاکھ امریکی ڈالر) کے سالانہ اہم کاروباری آمدن کے ساتھ کاروباری اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کرتی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے مزید کہا کہ متعدد پالیسی اقدامات کی وجہ سے چینی معیشت نے ترقی کرتے ہوئے عام طور پر مستحکم نمو حاصل کی ہے، جس میں مثبت عوامل مزید مجتمع ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!