اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-امریکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون دونوں عوام کے مفادات کے مطابق...

چین-امریکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون دونوں عوام کے مفادات کے مطابق ہے، ترجمان

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے معاہدے کی توسیع دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے مطابق ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ  اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے معاہدے کی توسیع دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے مطابق ہے اور عالمی برادری کی توقعات پر پورا اترتی ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق چین اور امریکہ نے معاہدے میں مزید 5 سال کی توسیع کے لئے گزشتہ جمعہ کو ایک پروٹوکول پر دستخط کیے جو 27 اگست 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ایک متعلقہ سوال کےجواب میں کہا کہ چین-امریکہ سائنسی اور تکنیکی تعاون کا نچوڑ باہمی طور پر مفید اور مشتر کہ جیت پر مبنی ہے۔

لین نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دستخط کیے جانے والے پہلے بین الحکومتی معاہدوں میں سے ایک تھا،اس نے چین اور امریکہ کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تبادلوں اور تعاون کے لیے مضبوط حمایت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ توسیع دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئےایک اہم اقدام ہے، یہ نہ صرف دونوں ممالک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی بلکہ دونوں فریقوں کو عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح کے لئے مدد فراہم کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!