چین کے جنوبی مکاؤ کے تائی پا جزیرے میں لوگ پھولوں کی نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
مکاؤ(شِنہوا)مکاؤ-ہینگ چھن یوتھ انٹرپرینیورشپ ویلی ایک ایسی جگہ ہے جہاں نوجوان کاروباری افراد اپنے خوابوں کی پیروی کرتے ہیں۔یہاں کافی کی مہک بارش سے لبریز گھاس کی خوشبو میں رچ بس جاتی ہے۔
نینو میٹلز ٹیکنالوجی میں لی ژین کے دفترسے ہینگ چھن کے یادگار مقامات سے مکاؤ کے آسمان تک کا منظر نظر آتا ہے۔لی نے 2014 میں چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں نینو میٹلز قائم کی جس میں بنیادی طور پر نینو تار کے ساتھ نئے مواد کے تخلیقی استعمال پر توجہ مرکوز کی گئی۔
مکاؤ میں دریا کے ساتھ واقع ہینگ چھن گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈیپتھ کارپوریشن زون کا مرکز ہے جو چین کی مرکزی حکومت نے 2021 میں قائم کیا تھا تاکہ 2 علاقوں کے درمیان قربت کو فروغ دیا جا سکے۔یہ زون تخلیقی جدت اور سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے جس میں مکاؤ کی سرمایہ کاری سے تقریباً 6ہزار 500 کمپنیاں موجود ہیں۔یہ نئی صنعتوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔
مکاؤ جلد اپنے مادر وطن کے ساتھ دوبارہ الحاق کی 25ویں سالگرہ منائے گا۔دوبارہ الحاق کے بعد سے مرکزی حکومت کی مضبوط معاونت کے علاوہ چائنیز مین لینڈ کے ساتھ فعال انضمام سے معاشی ترقی اور لوگوں کے رہن سہن میں قابل ذکر ترقی سے مکاؤ ایک جدیدبین الاقوامی شہر میں ڈھل چکا ہے۔
اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ مکاؤ نے مین لینڈ کے ساتھ اپنے تبادلے اور تعاون گہرا کیا ہے جو چین کے وسیع ترقیاتی ایجنڈے کا اہم جزو بن کر چین کی جدیدیت کے مقصد میں حصہ ڈال رہا ہے۔
2 ماہ قبل جزیرہ نما مکاؤ سے تائی پا کو منسلک کرنے والا نیا 8 لین پر مشتمل مکاؤ پل باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔یہ 2 اضلاع کو منسلک کرنے والا سمندر کے درمیان چوتھا پل ہے جس سے لوگوں اور سامان کی ترسیل میں زبردست بہتری ہوئی ہے۔اس سے علاقے کی معاشی حیثیت بھی بہتر ہو گی۔
چین میں واپسی سے قبل مکاؤ کا بنیادی ڈھانچہ نسبتاً کم ترقی یافتہ تھا۔تاہم لائٹ ریل نظام اور سمندر کے درمیان پل اس کی جدیدیت کی علامت بن چکے ہیں۔1999 میں مکاؤ کی مجموعی ملکی پیداوار 51ارب 90 کروڑ تھی جو 2023 میں بڑھ کر 379.5 ارب ہوگئی۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے(ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو ہو لات سینگ نے کہا کہ گزشتہ 25 سال کے دوران مکاؤ نے ’ایک ملک 2 نظاموں‘ کے لائحہ عمل کے تحت قابل ذکر ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی تنوع میں حصہ ڈالنے والی کلیدی صنعتوں کے تناسب میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جس سے معیشت مزید لچکدار اور متنوع ہوئی ہے۔
اسی طرح مکاؤ کی سیاحت کی صنعت نے بھی معاشی تبدیلی میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔
مکاؤ ’ایک سفر مختلف منازل‘ پریمیم سیاحتی روٹس کی تیاری کے لئے ہانگ کانگ اور مین لینڈ کے ساتھ شراکت داری بھی کر رہا ہے جس سے پرتگالی زبان بولنے والے ممالک کے ساتھ کاروباری تعاون کو فروغ ملا ہے۔اس سے دنیا بھر کی اقوام کے درمیان ثقافتی تبادلے بھی پروان چڑھے ہیں۔
مکاؤ گوانگ ڈونگ-مکاؤ ان ڈیپتھ کارپوریشن زون کی جانب سے فراہم کردہ کھلے کاروباری ماحول اور غیر معمولی مواقع کی بدولت نوجوان کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین مقام بن چکا ہے۔
