چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے گوانگ ژو میں بائی ای تان عظیم تر خلیجی علاقہ (جی بی اے) فنون مرکز کا ایک نظارہ۔(شِںہوا)
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع ایک نئے کارخانے میں ایئر کنڈیشنرز اسمبلی لائنز سے تیزی سے نکلتے ہیں تو اسی دوران روبوٹ مصنوعات کی نقل و حمل کرنے والے راستے سے گزرتے ہیں۔
یہ کارخانہ جاپانی شہر اوساکا میں واقع ایئرکنڈیشننگ اور ریفریجریشن سسٹم بنانے والی معروف کمپنی ڈائیکن انڈسٹریز کا بڑے پیمانے پر ایئرکنڈیشنر کے پیداواری مرکز کا ابتدائی مرحلہ ہے۔ 2 لاکھ 20 ہزار مربع میٹرز پر پھیلے اس مرکز پر 1.75 ارب یوآن (تقریباً 24 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔یہ تکمیل کے بعد چین میں ڈائیکن کا سب سے بڑا ائیر کنڈیشننگ پپداواری مرکز بن جائے گا۔
ڈائیکن نے 2024 میں اپنی 100 ویں اور چینی منڈی میں کام شروع کرنے کی 29 ویں سالگرہ منائی ۔ کمپنی کے اس وقت شنگھائی اور مشرقی شہر سوژو جیسے شہروں میں 22 پیداواری مراکز اور متعدد تحقیقی مراکز موجود ہیں۔
معاشی مشکلات کے باوجود ڈائیکن ان متعدد جاپانی کمپنیوں میں شامل ہے جس کا چینی میں مارکیٹ میں حجم دوگنا ہوگیا ہے۔ اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جاپانی کمپنیوں نے چین میں 55 ہزار سے زائد کاروباری ادارے قائم کئے ہیں جن کی مجموعی سرمایہ کاری 130 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہے ۔اس نے جاپان کو چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک اہم ذریعہ بنادیا ہے۔
چین میں جاپان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پیناسونک ہولڈنگز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹیٹسورو ہوما کا کہنا ہے کہ اگرچہ چینی معیشت کو کچھ مسائل کا سامنا ہے تاہم جاپانی کمپنیاں مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
چیمبر نے نومبر میں ایک سروے کیا تھا جس میں نصف سے زائد جاپانی کمپنیوں نے 2024 میں چین میں اپنی سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے یا بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
