جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وون-شک (تیسرے بائیں، اوپر) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں صدر یون سوک-یول کے خلاف مواخذے کی تحریک کی منظوری کا اعلان کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے کہا ہےکہ وہ صدر یون سوک-یول کے خلاف قومی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ ہفتہ کے روز منظور کئے جانے والےمواخذے کی تحریک کو برقرار رکھنے یا مسترد کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے متعلق مقدمہ کو ترجیح دے گی۔
عدالت کے ترجمان نے سوموار کے روزایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں کہا کہ یون کے مواخذے کے مقدمے کو دیگر مقدمات میں ترجیح دی جائے گی اوراس فیصلے کا اعلان کیا کہ 27 دسمبر کو اسی دن کے آغاز میں ججز کے پہلے اجلاس کے بعد مواخذے کے پہلی ابتدائی سماعت ہوگی۔
ابتدائی سماعت کو عام کیا جائے گا اور اس میں پارلیمانی درخواست گزار اور یون کے دفاعی وکیل کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ بحث کے لیے سماعت کی تاریخیں طے کرنے کے لئے معاملات اور شواہد کا جائزہ لیں ۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران استغاثہ اور پولیس سے تفتیشی ریکارڈز حاصل کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اس کے ساتھ آئینی محققین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی تاکہ حقائق اور قانونی مسائل کا جائزہ تندہی سے مکمل کیا جا سکے۔
یون کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک گزشتہ ہفتہ کے روز قومی اسمبلی سے منظور کی گئی اور آئینی عدالت کو بھیج دی گئی تاکہ وہ اس پر 180 دن تک غور کرے اس دوران یون کے صدارتی اختیارات معطل رہیں گے۔
