اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجدت پسندی کے چینی طریقے بوسنیا ہرزیگووینا کے لئے نئے مواقع فراہم...

جدت پسندی کے چینی طریقے بوسنیا ہرزیگووینا کے لئے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں

ہیڈ لائن:

جدت پسندی کے چینی طریقے بوسنیا ہرزیگووینا کے لئے نئے مواقع  فراہم کر رہے ہیں

جھلکیاں:

جدت پسندی کے چینی طریقوں کو بوسنیا ہرزیگووینا بھی اپنے لئے نئے مواقع کے طور پر دیکھ  رہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ سیمینار کے مختلف مناظر

2۔ ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینا ووجونووک، رپورٹر، ریڈیو ٹیلی ویژن جمہوریہ سرپسکا ( آر ٹی آر ایس)، بوسنیا ہرزیگووینا (بی آئی ایچ)

3۔ ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینڈریج ایگا سیوک، نمائندہ، بی آئی ایچ چائنہ چیمبر آف کامرس

4۔ ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): زورن زیوزا، پریس آفیسر، پارلیمنٹری اسمبلی، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا (بی آئی ایچ)

تفصیلی خبر:

چین اور بوسنیا ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) کے تعلقات کے حوالے سے حال ہی میں بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت سراجیو میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔سیمینار میں دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد حکومتی و صحافتی نمائندے، تھنک ٹینکس اور کاروباری لوگ شریک ہوئے۔ شرکا نے چین کی جدت پسندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینا ووجینووک، رپورٹر، ریڈیو ٹیلی ویژن جمہوریہ سرپسکا (آر ٹی آر ایس)، بوسنیا ہرزیگووینا (بی آئی ایچ)

’’بوسنیا ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) اور جمہوریہ سرپسکا (بی آئی ایچ کی ایک اکائی) چین کی جدت پسندی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ بڑے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر ہم چینی عوام میں اتحاد کے حوالے سےسیکھ سکتے ہیں۔ ہم یہ بھی سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح  چین کو غربت پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کرنے میں اپنی قوم نے کس طرح مدد دی۔‘‘

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینڈریج ایگا سیوک، نمائندہ، بی آئی ایچ چائنہ چیمبر آف کامرس

’’اس کانفرنس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ان میں سب سے اہم   نکات  میں  بوسنیا ہرزیگووینا کاچین کے ساتھ مزیدبہتر تعاون کا فروغ ، چین کے زیادہ سے زیادہ دورے   اور  تعلقات کو وسعت دینا شامل ہے۔ خاص طور پر ہماری کاروباری کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ چین کی منڈی میں اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کے نئے طریقے تلاش کریں۔‘‘

ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): زورن زیوزا، پریس آفیسر، پارلیمنٹری اسمبلی، بوسنیا ہرگزووینا (بی آئی ایچ)

’’ہمیں اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کیونکہ چین   عظیم اور بڑا ملک ہے۔ اس کے ساتھ تعلقات کے بہت سے مواقع ، تعاون کے ڈھیروں امکانات ہیں، خاص طور پر اقتصادی تعاون۔ میرا خیال ہے کہ بوسنیا ہرزیگووینا اور اس  کی دونوں اکائیاں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔‘‘

سراجیو سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!