جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین میں جنوری سے نومبر کے دوران روزگار مارکیٹ میں استحکام رہا

چین میں جنوری سے نومبر کے دوران روزگار مارکیٹ میں استحکام رہا

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جن ہوا میں کالج گریجویٹس کے لئے منعقدہ ملازمت میلے کے دوران ملازمت کے متلاشی نوجوان اسامیوں بارے معلومات حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سروے کے مطابق شہری بے روزگاری کی شرح میں گزشتہ برس کی نسبت اوسطاً کمی ہوئی جس کی وجہ سے 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران روزگار کی مارکیٹ میں عمومی طور پر استحکام رہا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران چین کے شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح اوسطاً 5.1 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک میں شہری بےروزگاری کی شرح 5 فیصد رہی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مستحکم تھی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 31 بڑے شہروں میں شہری بے روزگاری کی شرح 5 فیصد رہی جس میں گزشتہ ماہ  کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

چینی حکام نے کاروباری اداروں اور ملازمین کے لئے روزگار میں تعاون کو مستحکم کیا ہے جس میں بے روزگاری بیمہ کے پریمیم کی شرح میں کمی، بیمہ کی واپسی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے لئے سبسڈی شامل ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 4 لاکھ 90 ہزار نئی شہری ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ چین نے 2024 کے دوران شہری ملازمت کے 1 کروڑ 20 مواقع پید کرنے کا ہدف مقرر رکھا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!