اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاربن: غیر ملکی صحافی چین کے "برفانی شہر" کے دلکش مناظر سے...

ہاربن: غیر ملکی صحافی چین کے "برفانی شہر” کے دلکش مناظر سے مسحور

ہیڈلائن:

ہاربن: غیر ملکی صحافی چین کے "برفانی شہر” کے دلکش مناظر سے مسحور

جھلکیاں:

ایشیا پیسیفک خطے کے میڈیا کے اداروں کے نمائندگان کا "برفانی شہر” کے دلکش مناظر دیکھنے کے لئے چین کےشہر ہاربن کا دورہ۔

صحافیوں نے برف و دلکش برفبانی مقامات کا دورہ، ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کے مقام اور آئس ہارویسٹنگ فیسٹیول کی سیر۔ تفصیلات وڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

شاٹ لسٹ:

1-ہاربن میں غیر ملکی صحافیوں کے مناظر

2-ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): محمد لقمان حکیم بن مہاری، ملائشین صحافی
3-ساؤنڈ بائٹ2 (انگریزی): فیصل ابراہیم، پاکستانی صحافی
4-ساؤنڈبائٹ 3 (انگریزی): نادیہ جوویٹا انجیلیا ریسو، انڈونیشین صحافی
5-ساؤنڈ بائٹ4 (چینی): غیر ملکی صحافی

تفصیلی خبر:

گزشتہ ہفتے جمعرات سے ہفتے تک ایشیا  پیسیفک خطے کے 20 سے زائد میڈیا کے اداروں کے نمائندگان نے "برفانی شہر” کے دلکش مناظر دیکھنے کے لئے چین کےشہر ہاربن کا دورہ کیا ہے۔صحافیوں نے برف و دلکش برفبانی مقامات کا دورہ، ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کے مقام کا معائنہ اور آئس ہارویسٹنگ فیسٹیول کی سیر بھی  کی  ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): محمد لقمان حکیم بن مہاری، ملائشین صحافی
"مجھے ہاربن آئس ہارویسٹنگ فیسٹیول بہت پسند ہے۔ بطور استوائی ملک کا باشندہ یہ میرے لئے ایک بالکل نیا تجربہ ہے۔ لوگوں کو دریا سے برف نکالتے دیکھ کر مجھے واقعی خوشی ہوئی، کیونکہ میں نے پہلے دریا کو اس طرح جمتے نہیں دیکھا تھا۔لوگ برف کو نکال کر عوام کے ساتھ اس کا جشن منا رہے ہیں جو مجھے  واقعی بہت پسند آیا۔”

ساؤنڈ بائٹ2 (انگریزی): فیصل ابراہیم، پاکستانی صحافی
"میں یہاں ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کے آئس اسکیٹنگ  کے میدان میں ہوں۔ یہ واقعی ایک بہترین مقام ہے۔ یہاں بہترین سہولیات میسر ہیں اور ہم نے ان مقامات کا دورہ کیا ہے۔یہ جگہ دو ماہ بعد منعقد ہونے والے سرمائی گیمز کے لئے بہت موزوں ہے۔ہم نے یہاں کھلاڑیوں کی تربیت دیکھی، ٹیم محنت اور اچھی پریکٹس کر رہی ہے، مجھے اس گیمز کا شدت سے انتظار ہے۔”

ساؤنڈبائٹ 3 (انگریزی): نادیہ جوویٹا انجیلیا ریسو، انڈونیشین صحافی
"سچ کہیں تو یہاں کی ہر چیز  ایک شاندار تجربے کی حامل ہے۔انڈونیشیا ایک استوائی ملک ہے اور ہمارے ہاں برف نہیں ہوتی۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ واقعی ایک دلچسپ اور بہت خوبصورت جگہ ہے۔میں چاہتی ہوں کہ بہت سارے غیر ملکی سیاح خصوصاً استوائی ممالک اور میرے ملک انڈونیشیا سے یہاں آکر اس تھیم پارک کی سیر کریں۔”

ساؤنڈ بائٹ4 (چینی): غیر ملکی صحافی
"مجھے ہاربن بہت پسند ہے۔”

ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!