اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینماہرین کا افریقہ میں صنعت کاری کے فروغ کے لئے سہولیات میں...

ماہرین کا افریقہ میں صنعت کاری کے فروغ کے لئے سہولیات میں سرمایہ کاری پر زور

ہیڈ لائن:

ماہرین کا افریقہ میں صنعت کاری کے فروغ کے لئے سہولیات میں سرمایہ کاری پر زور

جھلکیاں:

اقوام متحدہ اور افریقی اتحاد کے ماہرین نے افریقہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ خطے میں صنعت کاری کو ترقی مل سکے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

مقام: عدیس ابابا

شاٹ لسٹ:

1۔ تقریب کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): بتانائےسلیمنس چیک ون، پروگرام منیجر، افریقی تجارتی پالیسی مرکز، اقتصادی کمیشن  برائے افریقہ، اقوام متحدہ

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پیٹر کیوریا،ماہر،  خصوصی اقتصادی زونز، افریقی یونین

تفصیلی خبر:

اقوام متحدہ اور افریقی اتحاد کے ماہرین نے افریقی خطے میں صنعتوں  کی  ترقی اور معاشی منتقلی کے عمل میں تیزی لانے  کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس حوالے سے ترقی کے لئے بنیادی سہولیات بڑھانے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کرنے اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہو گا۔

 ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں افریقی اتحاد کے ہیڈ کوارٹر میں ’’ افریقہ انڈسٹرلائزیشن ویک 2024‘‘ کے افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ میں افریقی تجارتی پالیسی مرکز کے پروگرام منیجر بتانائےسلیمنس چیک ون کا کہنا تھا کہ صنعت کاری  میں اضافے کے لئے سہولیات اور توانائی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری افریقہ کی ضرورت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): بتانائےسلیمنس چیک ون، پروگرام منیجر، افریقی تجارتی پالیسی مرکز، اقتصادی کمیشن  برائے افریقہ، اقوام متحدہ

’’اگر ہم صنعتیں لگانے کی طرف جا رہے ہیں جو کہ ہمارے لئے ضروری بھی ہے تو ہمیں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایسےانتظام کی ضرورت ہے جس پر یہاں سرمایہ کاری کرنے والے مقامی اور غیر ملکی کاروباری لوگ اپنے پیداواری نظام کو استوار کر سکیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اچھی سڑکوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھے ہوائی اڈوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں اچھی بندرگاہوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے جو کاروبار کو چلانے میں آسانی پیدا کریں۔ افریقہ خود سے صنعتی  علاقہ نہیں بن سکے گا۔ اسے سب سے پہلے اپنے خطے کے اندر اور بیرونی دنیا میں منڈیاں درکار ہوں گی۔ اس لئے یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ہم خود  رکن ممالک کے ساتھ تعاون کریں اور ایسی شراکت داری قائم کریں جو انہیں فائدہ دے۔‘‘

پیٹر کیوریا افریقی اتحاد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور خصوصی اقتصادی زونز کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں قومی صنعتی منصوبوں پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مہارتیں پیدا کی جائیں۔ پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جائےاور کاروباری سرگرمیوں کو تعاون فراہم کیا جائے۔ اس طرح افریقہ کی صنعت کاری اور علاقائی اقدار کی ترقی کے سلسلے میں تیز آئے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):پیٹر کیوریا،ماہر،  خصوصی اقتصادی زونز، افریقی یونین

’’ ہمارے پاس کافی وسائل ہیں۔ پالیسیوں کو داخلی سطح پر شاید زیادہ توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ مقامی صنعتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔ ہمیں ایسی مہارتوں کی بھی تلاش کرنا ہو گی جو صنعتی ضروریات کا تقاضا ہیں۔ ہمیں  صنعتوں اور تعلیمی و تربیتی اداروں کے درمیان ایک بار پھر بہتر تعاون پر مبنی تعلق کی ضرورت ہے۔‘‘

عدیس ابابا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!