عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے صدر فیلکس تشیسی کیڈی (درمیان، سامنے) نے عوامی جمہوریہ کانگو کے ہاؤٹ-کاتانگا صوبے میں ساکانیا خشک بندرگاہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔(شِنہوا)
کِنشاسا (شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آرسی)کے صدر فیلکس تشیسی کیڈی نے ڈی آر سی کے دارالحکومت کِنشاسا میں چین کی مدد سے قائم کردہ سینٹرل افریقن کلچرل اینڈ آرٹس سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد مخصوص مقام کا دورہ کرتے ہوئے صدر تشیسی کیڈی نے کہا کہ یہ ڈی آر سی-چین تعاون منصوبہ دونوں عوام کی دانش کو ظاہر کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ مرکز ڈی آر سی کی ثقافتی صنعت کی صلاحیت کو مکمل طور پر اجاگر کرے گا اور ڈی آر سی کو تخلیقی صلاحیتوں کےمرکز میں تبدیل کر دے گا۔
وزیر ثقافت فاؤسٹن ایلومبے نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سےڈی آر سی میں ثقافتی اختراع کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور افریقی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور روابط مضبوط ہوں گے۔
ایلومبے نے چین کا شکریہ بھی ادا کیا اور ڈی آر سی-چین کے کئی منصوبوں کو اجاگر کیا جن میں کانگو کے 2مشہور مقامات عوامی محل اور شہداء اسٹیڈیم شامل ہیں۔
ڈی آر سی میں چین کے سفیر ژاؤ بن کے مطابق کِنشاسا میں ایک نیا علامتی سنگ میل بننےوالا یہ منصوبہ کانگو کی ثقافتی صنعت کو بہتر بنائے گا اور ملک کی ثقافت کی عکاسی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link