اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشام میں لوٹ مار،عملے اور ادویات کی کمی کے باعث علاج معالجے...

شام میں لوٹ مار،عملے اور ادویات کی کمی کے باعث علاج معالجے کا عمل متاثرہوا،اقوام متحدہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں شہری ایک شاہراہ پر چہل قدمی کررہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)شام میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال، لوٹ مار، عملے اور ادویات کی کمی کے باعث  علاج معالجے کے کچھ مراکز بند ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار سکیورٹی کے مطابق سرگرمیاں بحال کرتے ہوئے امدادی کام میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

او سی ایچ اے نے بتایا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں شعبہ صحت کے رضا کاروں نے نازک صورتحال کا شکار مریضوں کو دیکھنےاور بنیادی مشوروں کی فراہمی کے لئے 20 سے زائد موبائل طبی یونٹس فعال کئے ہیں۔

شمال مغربی علاقے میں 30 موبائل طبی ٹیموں نے بنیادی علاج معالجہ،ویکسی نیشن اور زچگی میں دیکھ بھال فراہم کی۔طبی ٹیموں نےبےگھر افراد کی معاونت کی اور خوراک،ٹینٹ،موسم سرما کے ملبوسات،حفظان صحت کی کٹس اور نقدی فراہم کی۔

تاہم امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لئے زیادہ معاونت کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے(یو این ایچ سی آر) نے بتایا کہ ہزاروں شامی پناہ گزین مسنا سرحدی مقام اور دیگر سرحدی گزرگاہوں سے وطن واپس آ رہے ہیں۔یہ پناہ گزین ادلب،دیہی دمشق،دارا،حلب اور دیگر مقامات پر واپس آ رہے ہیں۔اسی طرح بعض شامی لبنان چلے گئے ہیں۔

باب الحوا اور باب السلام سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے ترکیہ سے شام کے شمال مغربی حصے میں پناہ گزینو ں کی واپسی کی اطلاعات ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق شامی تنازع اور بحران کے 14 سال کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ شامی گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہوئے۔ادارے نے واپس آنے والے افراد یا نئے پناہ گزینوں کے سرکاری اعدادوشمار فراہم نہیں کئے۔

شام میں اقوام متحدہ کے ایک نمائندے گونزالو وارگس للوسا نے ٹیلی فون پر صحافیوں کو  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سرحد پر شامی حدود میں کوئی امیگریشن حکام موجود نہیں ہیں۔

گزشتہ دورِ حکومت میں کام کرنے والے امیگریشن حکام اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر چلے گئے جبکہ نئی آنے والی انتظامیہ ابھی تک امیگریشن کا عمل شروع نہیں کرسکی جس سے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

پناہ گزینوں کے ادارے نے بتایا کہ گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران زیادہ محفوظ علاقوں میں مقامی شراکت دارں کے ذریعے ان کی کچھ سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ادارے نے کہا کہ اس نے شام میں 114 کمیونٹی مراکز کی معاونت کی جو اندرونی طور پر بے گھر یا واپس آنے والے افراد کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!