چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں لیان یون گانگ بندرگاہ کے کنٹینر ٹرمینل کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ مقامی طلب میں اضافے، نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی، معاشی تبدیلی اور بہتری کو فروغ دینے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنے کی خاطر نسبتاً نرم زری پالیسی پر اچھی طرح عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔
مرکزی مالیاتی کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر اور مرکزی مالیاتی کارکردگی کمیشن کے سیکرٹری ہے لی فینگ نے مالیاتی نظام کے حوالے سے قومی کارکردگی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اہم علاقوں اور بیرونی اثرات میں مالی خطرات کو موثر طریقے سے روکنے اور کم کرنے، سرمائے کی منڈی اور دیگر علاقوں کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے اور منظم خطرات کے رونما ہونے سے سختی سے بچنے کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی نگرانی کو مضبوط بنانا، حقیقی معیشت کو سہارا دینے کیلئے مالیاتی معیار اور تاثیر کو مسلسل بہتر بنانا اور قرضوں کے حصول میں چھوٹے اور محدود پیمانے کے کاروباری اداروں کے مسائل کو موثر طریقے سے کم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ "وائٹ لسٹ” میں شامل منصوبوں کی توسیع اور کارکردگی کو فروغ دینے اور پراپرٹی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی تجارتی اداروں میں تعاون بڑھانے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔
