اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی عجائب گھروں کی نمائشوں میں مداحوں کی تعداد میں اضافہ

چینی عجائب گھروں کی نمائشوں میں مداحوں کی تعداد میں اضافہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے قومی عجائب گھر میں "قدیم فن میں خوبصورتی کے ان گنت پہلو” کے عنوان سے نمائش میں شریک خاتون ایک فن پارہ دیکھ رہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سب سے خوبصورت ہم آہنگی  اختلافات سے پیدا ہوتی ہے۔ 13 سالہ نیو ڈونگ نے 500 قبل مسیح کے یونانی فلسفی ہیراکلیٹس کے یہ الفاظ پڑھے۔

بیجنگ سے تعلق رکھنے والا جونیئر ہائی سکول کا طالب علم نیو ڈونگ چین کے قومی عجائب گھر میں ہیلینک آرٹ اور زندگی پر ایک نمائش کا دورہ کر رہا تھا۔ چینی تاریخ کا دلدادہ ہونے کے باوجود وہ یونانی جمالیات کی لازوال کشش دیکھ کر حیران رہ گیا۔

چین میں ثقافتی چیزوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے جس سے عجائب گھر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

چین کے قومی عجائب گھر کے لئے کام کرنے والے وانگ ژی نے کہاکہ حالیہ برسوں میں عجائب گھروں میں ثقافت، تاریخ اور آرٹ کے گہرے علم کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

2024 کے موسم گرما کے دوران  میوزیم کے یومیہ کوٹہ میں 26ہزار ٹکٹوں کے لئے اوسطاً  16لاکھ افراد نے درخواستیں دیں۔

نانکائی یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے پروفیسر گوان جیان نے اس رجحان کو "ثقافتی بیداری” کا نام دیا۔ پروفیسر گوان نے اسے حالیہ دہائیوں میں ملک کی معاشی کامیابی سے منسوب کیا ، جو ثقافتی سرگرمیوں کے لئے زیادہ وسائل اور مواقع فراہم کرتا ہے۔

چین کے قومی عجائب گھر میں طالب علم نیو نے قدیم چین پر ایک نمائش کا بھی دورہ کیا۔ وہ کانسی کے ماسک سے متاثر ہوئے جو تقریباً 3 ہزار سال پہلے کے ہیں۔

انہوں نے کانسی کے برتنوں میں فاسفورس اور ویلڈنگ کے مہارت سے استعمال پر حیرت کا اظہار کیا ، جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ قدیم چینی لوگوں کی تکنیکی نفاست کو ظاہر کرتا ہے۔

بیجنگ کے رہائشی 30 سالہ لی چھاؤیانگ نے ہیلینک نمائش کو اپنے افق کو وسیع کرنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے معاشروں کی ترقی، خوبصورتی کے بارے میں ان کے نکتہ نظر اور جستجو سے ہمیں دنیا کو ایک نئے انداز سے دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

 "خوبصورتی” کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس نمائش میں 279 آثار کی نمائش کی گئی ہے جو قدیم یونانی دور کے اواخر سے لے کر پہلی صدی قبل مسیح تک جمالیاتی ارتقا  کی عکاسی کرتے ہیں۔

 6 نومبر کو اپنے افتتاح کے بعد سے پہلے 3 ہفتوں میں  45ہزار سے زائد افراد نے نمائش دیکھی، جن میں سے 62 فیصد کی عمر 35 سال سے کم تھی۔ نمائش5 جون 2025 تک جاری رہے گی۔

صرف 2023 میں چین نے 268 نئے عجائب گھروں کا اضافہ کیا۔ اس سال متعدد اعلیٰ سطح کی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں شین زین میں قدیم انکا تہذیب کی نمائش اور شنگھائی میں قدیم مصر پر ایک نمائش شامل ہے۔

چین کے قومی عجائب گھر کے ڈائریکٹر گاؤ ژینگ نے جدید چیلنجز کے ساتھ قدیم تہذیبوں کی مطابقت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نوادرات میں موجود حکمت وقت کے چیلنجز کو حل کرنے کے لئے منفرد اہمیت کی حامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!