اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: اوروکن لڑکی نے اپنے گاؤں کو پرکشش سیاحتی مقام میں...

چینی شناخت: اوروکن لڑکی نے اپنے گاؤں کو پرکشش سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا

ہیڈ لائن:

چینی شناخت: اوروکن لڑکی نے اپنے گاؤں کو پرکشش سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا

جھلکیاں:

ایک اوروکن لڑکی نے اپنے گاؤں کو سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس نے اس مقصد کے لئے کیا طریقہ اپنایا کہ سیاح اس کے گاؤں کی طرف متوجہ ہوگئے اور مقامی آمدنی میں اضافہ ہوتا گیا؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

مقام: ہولونبویر، چین

شاٹ لسٹ:

1۔ ڈوبکویر (ہنٹنگ ویلیج)شکارگاہ گاؤں کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو جیان می، ڈوبکویرشکارگاہ گاؤں، ہولونبویر شہر، داخلی منگولیا

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وو جیان می، مقامی رہائشی، ڈوبکویر شکارگاہ گاوٴں، ہولونبویر شہر، داخلی منگولیا

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سو چکسیا، دیہاتی

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وو جیان می، مقامی رہائشی، ڈوبکویرشکارگاہ گاوٴں، ہولونبویر شہر، داخلی منگولیا

تفصیلی خبر:

ڈوبکویرشکار گاہ گاوٴں

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وو جیان می، ڈوبکویر شکارگاہ گاؤں، ہولونبویر شہر، داخلی منگولیا

”میرا نام وو جیان می ہے۔ میں ایک مقامی اوروکن لڑکی ہوں۔ 2021 میں، میں نے اپنے ڈوبکویر شکار گاہ گاؤں کی ترقی اور بہتری کے لئے کام شروع کیا تھا۔ میں اوروکن کے خود مختار علاقے میں پیدا ہوئی اور یہیں پلی بڑھی ہوں ۔ جب سے میں یہاں کام کرنے آئی ہوں، پہلے دن سے میں نے یہی سوچا کہ میں گاؤں والوں کو خوشحالی کا راستہ کیسے  دکھا سکتی ہوں۔”

پھر وو نے گاؤں والوں کی اس حوالے سے رہنمائی کی کہ وہ غیر استعمال شدہ گھروں کو مقامی نسلی خصوصیات کی حامل رہائش گاہوں میں تبدیل کریں۔ اس طرح سیاح ہمارے گاؤں کی طرف متوجہ ہوئے  اور مقامی آمدنی میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وو جیان می، مقامی رہائشی، ڈوبکویر شکارگاہ گاؤں، ہولونبویر شہر، داخلی منگولیا

” اس وقت ہمارے گاؤں میں 14 خصوصی نسلی خصوصیات کی حامل رہائش گاہیں ہیں۔ یہ 14 رہائش گاہیں  ہر سال گاؤں کی مجموعی معیشت میں ایک لاکھ یوآن (تقریباً 13773 امریکی ڈالر) سے زیادہ کا اضافہ کرتے ہیں۔میں نے ہولونبویر شہر کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی متعارف کرایا ہے۔میں آن لائن پلیٹ فارمز پر سال بھر کے خوبصورت منظر، لوگوں کے منفرد رسوم و رواج اور گاؤں والوں کی خوشحال نئی زندگی کو شیئر کرتی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سو چکسیا، دیہاتی

” زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے اور ہم مستقبل کے حوالے سے پر امیدہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وو جیان می، مقامی رہائشی، ڈوبکویر شکارگاہ گاؤں، ہولونبویر شہر، داخلی منگولیا

”میری خواہش ہے کہ میں اپنی اوروکن نسلی ثقافت کو پورے ملک میں متعارف کراؤں۔ میرا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے گاؤں کو ایک مشہور سیاحتی مقام بنائیں۔ ہماری مقامی زرعی مصنوعات کی فروخت کو فروغ ملے۔ یوں میں گاؤں والوں کی آمدنی میں اضافہ کرکے ان کی زندگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہوں۔”

ہولو نبویر، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!