ہنگری کے بوداپست میں ہنگری۔ چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بودا پست(شِنہوا) ہنگری کا دورہ کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 1لاکھ 83 ہزارتک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی تعداد سے تقریباً دوگنا ہے۔
ہنگری کی وزارت قومی معیشت (این جی ایم) کی جانب سے شِنہوا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ
اسی عرصے کے دوران چینی سیاحوں نے ہنگری میں مجموعی طور پر 4لاکھ 41ہزار راتیں گزاریں جو گزشتہ سال کی نسبت 75 فیصد اضافہ ہے۔
27 ہزار چینی سیاحوں نے صرف اکتوبر میں 59 ہزار راتیں گزاریں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بالترتیب 67 فیصد اور 51 فیصد اضافہ ہے۔
ہنگری میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ہنگری وہ پہلا شینجن ملک تھا جس نے 2023 میں وبا کے حوالے سے عائد کردہ سفری پابندیاں نرم کرتے ہوئے چینی سیاحوں کے گروپس کا خیرمقدم کیا۔
ہنگری کے سیاحتی ادارے کی ذیلی کمپنی وزٹ ہنگری کی مارکیٹنگ اور تشہیری مہم نے بھی اس بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔
ان کوششوں میں مخصوص سوشل میڈیا مہم، آن لائن ٹریول ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری اور بوداپست میں مشہور چینی رئیلٹی شوز کی فلم بندی جیسے انتہائی اہم منصوبے شامل تھے جس نے ہنگری کے ثقافتی اور تاریخی مقامات کی کشش کو لاکھوں چینی ناظرین کے لئے اجاگر کیا۔
وزارت نے اپنے ارادے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ چین میں ہنگری کی پوزیشن کو مزیدمستحکم کرے گی جو دنیا کی سب سے بڑی بیرون ملک سفری منڈیوں میں سے ایک ہے۔
