بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں منعقدہ گالا ایونٹ کے شرکاء کا گروپ فوٹو- (شِنہوا)
ڈھاکہ(شِنہوا)چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے نے آئی سی ٹی کے شعبے میں بنگلہ دیش کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے متعدد بڑے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہواوے کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر اعلان کردہ اقدامات کو متعدد اداروں کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا جو ملک کی انٹیلی جنٹ ترقی پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ہواوے کے مطابق ان اقدامات میں ڈھاکہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایک انٹیلی جنٹ کلاس روم قائم کرنا، بنگلہ دیشی حکومت کے آئی سی ٹی ڈویژن کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ جدید لیبارٹری کاآغاز کرنا اور بنگلہ دیش کے مالیاتی شعبے کے ماہرین کے لئے تیار کردہ چین۔ بنگلہ دیش فن ٹیک تبادلہ پروگرام متعارف کرانا شامل ہے۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے کہا کہ آئی سی ٹی انفراسٹرکچر فراہم کرنے والی دنیا کی صف اول کی کمپنی کی حیثیت سے ہواوے گزشتہ 26 سال سے بنگلہ دیش میں کام کر رہی ہے۔ اس نے بنگلہ دیش کی آئی سی ٹی صنعت کی ترقی میں 2 جی سے 5 جی تک قائدانہ کردار ادا کیا اور ملک میں ڈیجیٹل مواصلاتی سامان کی اہم فراہم کنندہ کمپنی بن گئی ہے۔
سفیر یاؤوین نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ چینی کاروباری ادارے بنگلہ دیش کے مستقبل کے بارے میں مثبت نکتہ نظر رکھتے ہیں۔
بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (بی ٹی آر سی) کے چیئرمین محمد امداد یو آئی باری نے کہا کہ ہواوے ٹیکنالوجی کی ترقی کی جانب ملک کے سفر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔
تقریب کے دوران بی ٹی آر سی اور چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کردہ بنگلہ دیش براڈ بینڈ کنیکٹیوٹی ریسرچ رپورٹ کا باضابطہ طور پر اجرا کیا گیا۔ رپورٹ میں بنگلہ دیش میں براڈ بینڈ کی ترقی کا جامع تجزیہ پیش کیا گیا۔
