پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر یون کے خلاف مواخذے کی دوسری...

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر یون کے خلاف مواخذے کی دوسری تحریک پیش کردی

جنوبی کوریا کے  سیئول میں جنوبی کوریا کی  قومی اسمبلی  کے ارکان ایک قرارداد پر رائے شماری میں  حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے صدر یون سوک یول کے خلاف مارشل لاء کے اعلان کے حوالے سے مواخذے کی دوسری تحریک پیش کر دی۔یہ گزشتہ ہفتہ کے روز پہلی تحریک کی ناکامی کے بعد پیش کی گئی ہے۔

ٹی وی فوٹیج میں  دکھایا گیا ہے کہ یون کے مواخذے کی تحریک 300 رکنی قومی اسمبلی کے مکمل اجلاس میں جمعہ کے روز پیش کی گئی۔ حکمران جماعت کے 108 قانون سازوں میں سے بیشتر کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث مواخذے کی پہلی تحریک گزشتہ ہفتے منظور نہ ہو سکی ۔

آئین کے مطابق  مواخذے کی تحریک قانون سازوں کی اکثریت کی جانب سےپیش کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت  کے ذریعےمنظور ہونی چا ہئے۔

حزب اختلاف کے بلاک کو  تحریک کی منظوری کے لئے حکمران جماعت کے قانون سازوں کے 8ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

اگر تحریک منظور ہوگئی تو آئینی عدالت 180 دن تک اس پر بحث کرے گی، اس دوران یون کے آئینی اختیارات معطل کئے جائیں گےاور وزیر اعظم ہان ڈک-سو قائم مقام صدر ہوں گے۔

اگر عدالت نے یون کے مواخذے کو برقرار رکھا تو 2 ماہ کے اندر  قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!