اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین جامع مذاکرات کے ذریعے تعمیرنو کے منصوبے کی تلاش میں شام...

چین جامع مذاکرات کے ذریعے تعمیرنو کے منصوبے کی تلاش میں شام سے تعاون کرے گا، چینی وزیرخارجہ

گولان کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں بفر زون کی باڑ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین شام میں امن کے جلد قیام کی حمایت کرتا ہے اور ملک کی تعمیر نو کے منصوبے کی تلاش میں مدد کرے گا جو بات چیت سے عوامی امنگوں کے مطابق ہو۔

بیجنگ میں چین ۔مصر وزرائے خارجہ کی اسٹریٹجک بات چیت کے بعد مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ جمعہ کے روز مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کی موجودہ صورتحال پر چین کے مئوقف سے متعلق سوال کے جواب میں وانگ نے کہا کہ چین کو شام کی صورتحال پر گہری تشویش ہے جو حال ہی میں غیر مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین عرصہ دراز سے شام کے ساتھ دوستی اور تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس نے  شام کے اندرونی امور میں کبھی مداخلت نہیں کی اور وہ شام کی عوام کا احترام کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم جلد از جلد امن کے حصول، سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عملدرآمد، داخلی سیاسی عمل کو ’’شامی قیادت، شامی ملکیت‘‘ کے اصول کے مطابق آگے بڑھانے اور جامع مذاکرات سے عوامی امنگوں کی تکمیل کے لئے  تعمیر نو کا منصوبہ تلاش کرنے میں شام کی مدد کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!