اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نان جِنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں 11...

چین میں نان جِنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں 11 ویں قومی تقریب کا انعقاد

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نان جِنگ میں جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نان جِنگ قتل عام کےمتاثرین کے یادگاری ہال میں 11 ویں قومی یادگاری تقریب کا منظر۔ (شِنہوا)

نان جِنگ(شِنہوا)چین میں نان جِنگ قتل عام کے 3 لاکھ متاثرین کی یاد میں جمعہ کے روز قومی یادگاری تقریب منعقد ہوئی جس میں نان جِنگ کے عوام نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر شہر میں سائرن بجائے گئے۔

شدید سردی کے باوجود مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نان جِنگ میں سیاہ لباس پہنے ہزاروں افراد اپنے سینے پر سفید پھول سجائے تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع چین کا قومی پرچم سرنگوں رہا۔ تقریب میں قتل عام میں زندہ بچ جانے والے افراد، مقامی طلبہ اور بین الاقوامی دوستوں نے شرکت کی۔

صبح 10 بج کر ایک منٹ پر سائرن بجنا شروع ہوئے۔ شہر کے مرکزی علاقے میں ڈرائیوروں نے گاڑیاں روک دیں جبکہ راہ گیر متاثرین کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کرنے کے لئے رک گئے۔

شہری نمائندوں نے امن کی گھنٹی بجائی۔ 80 سے زائد نوجوانوں نے امن کا پیغام پڑھا۔ اس موقع پر امن کی علامت سفید فاحتاؤں کو چھوڑا گیا جو جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نان جِنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قائم ہال کے چوراہے پر اترگئے۔

جاپانی فوجیوں نے 13 دسمبر 1937 کو اس وقت کے چینی دارالحکومت نان جِنگ پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد نان جِنگ قتل عام ہوا۔ 6 ہفتے کے دوران تقریباً 3 لاکھ چینی شہری اور غیرمسلح فوجیوں کو موت کے گھات اتاردیا گیا جو دوسری جنگ عظیم کے وحشیانہ ترین واقعات میں سے ایک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!