اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کو نظرانداز کرنا امریکہ کے لئے غیرداشمندانہ ہوگا، چینی سفیر

چین کو نظرانداز کرنا امریکہ کے لئے غیرداشمندانہ ہوگا، چینی سفیر

امریکہ میں چینی سفیر شائے فینگ نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چینی کے سفیر شائے فینگ نے کہا ہے کہ چین کو نظر انداز کرنا غیر دانشمندانہ ہوگا، چین کی بربادی کے متعلق دعویٰ بے بنیاد ہے اور چین کو قابو کرنے کی ہر کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔

شائے نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ۔ چین کاروباری کونسل (یو ایس سی بی سی) 2024 کے گالا ڈنر سے خطاب میں کہا کہ چینی معیشت عمومی طور مستحکم اور پائیدار ہے اور یہ ترقی کی سمت میں گامزن ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم مجموعی طور پر معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری اعلیٰ معیار کی ترقی پرجوش انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس کی مثبت رفتار برقرار رہنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

چینی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ گرم و سرد حالات کے باوجود چینی معیشت نے اتنا طویل سفر طے کیا ہے۔

شائے کا کہنا تھا کہ چین کو یقین ہے  کہ وہ رواں سال کی شرح نمو کا ہدف حاصل کرلے گا ۔ اگلے سال ہم میکرو اقتصادی پالیسیوں پر عمل کریں گے جو زیادہ فعال اور موثر ہوں گی اور اہم شعبوں اور بیرونی جھٹکوں کے خطرات کو روک کر اسے حل کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!