اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین"تائیوان کی آزادی" کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں،چینی دفاعی ترجمان

"تائیوان کی آزادی” کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں،چینی دفاعی ترجمان

چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی جزیرہ تائیوان کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) اپنی ضروریات اور زمینی صورتحال کے مطابق فوجی مشقیں کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے جمعہ کو یہ بات تائیوان کے علاقائی رہنما لائی چھنگ تے کی ہوائی اور گوام کے حالیہ سفر کے بعد ممکنہ فوجی مشقوں کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی، جس میں پی ایل اے کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا گیا۔

ترجمان نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، چینی قوم کے بنیادی مفادات کے تحفظ اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات کا دفاع کرنے کے لئے پی ایل اے کے مشن کا اعادہ کیا۔

ترجمان وو چھیان  نے کہا کہ بیرونی حمایت حاصل کرنے یا طاقت کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کی سرکوبی  کی جائے گی اور انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!