اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانصاحبزادہ حامد رضا کا مائنس عمران مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

صاحبزادہ حامد رضا کا مائنس عمران مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ واضح کیا ہے کہ مائنس عمران مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت مذاکرات کرنا چاہئے تو ٹھیک ، نہ کرے تو اس کی مرضی، ہماری طرف سے زبردستی نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی، پارٹی میٹنگ کے اندر اس بارے بات چیت چل رہی ہے جو بھی پیشرفت ہوگی پتہ چل جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں ہے، اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک ہے نہ کرنے چاہے تو ان کی مرضی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی گائیڈ لائنز بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے، مائنس عمران مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!