بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا میں چینی ڈرامہ تھیٹر پروگرام کی 10ویں سالگرہ کی رنگارنگ تقریبات

کمبوڈیا میں چینی ڈرامہ تھیٹر پروگرام کی 10ویں سالگرہ کی رنگارنگ تقریبات

ہیڈلائن:

کمبوڈیا میں چینی ڈرامہ تھیٹر پروگرام کی 10ویں سالگرہ کی رنگارنگ تقریبات

جھلکیاں:

پنوم پن میں جمعہ کے روز کمبوڈیا کے سرکاری ٹیلی ویژن پرنشر ہونے والے چینی ڈرامہ تھیٹر پروگرام کی 10ویں سالگرہ منائی گئی۔یہ تقریب کمبوڈیا اور چین کےعوامی تعلقات کے تبادلے کے سال 2024 کےتحت مشترکہ سرگرمیوں کا ایک حصہ تھی۔ تفصیلات وڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔

شاٹ لسٹ:

1- تقریب کے مختلف مناظر

2-ساؤنڈ بائٹ1(خمر): رِتھ وان لِلا، کمبوڈیا میں چینی ٹی وی ڈراموں کی شوقین

3-ساؤنڈ بائٹ2(خمری): لی سیوجو، کمبوڈیا میں چینی ٹی وی ڈراموں کی شوقین

تفصیلی خبر:

کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں جمعہ کےروز کمبوڈیا کےسرکاری ٹیلی ویژن(ٹی وی کے) پر نشر ہونے والے چینی ڈرامہ تھیٹر  پروگرام کی 10ویں سالگرہ منائی گئی ہے۔اس موقع پر کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کےسیکریٹری آف اسٹیٹ کم گوناوڈھ نے کہا کہ چینی ڈرامہ تھیٹر پروگرام 2014 سے چینی ثقافت، روایات، رواج، تہذیب اور تاریخ کو کمبوڈیا کےعوام تک پہنچانے میں اہم  کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ  ڈرامہ تھیٹر پروگرام کمبوڈین ناظرین کے لئے چین کی جغرافیائی خصوصیات، عظیم تہذیب، قدیم اور جدید طرز زندگی، ثقافتی تنوع اور شاندار ثقافتی ورثے کی مزید گہری سمجھ  کا ایک ذریعہ ہے۔”

گوناوڈھ نے کہا کہ یہ تقریب کمبوڈیا اور چین کےعوامی تعلقات کے تبادلے کے سال 2024 کےتحت مشترکہ سرگرمیوں کا ایک حصہ تھی۔

چینی ٹی وی ڈراموں کےشوقین رِتھ وان لِلا نے کہا کہ کمبوڈیا میں چینی ٹی وی ڈرامے بہت مقبول ہیں۔ان ڈراموں میں باصلاحیت اور جاندار فنکار، اعلیٰ درجہ  کی تکنیک اور دلکش مناظر ہوتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(خمر): رِتھ وان لِلا، کمبوڈیا میں چینی ٹی وی ڈراموں کی شوقین

"میں قسط وار چینی ڈرامہ سیریز کو بہت پسند کرتی ہوں۔ قسط وار چینی ڈرامہ سیریز نےسماجی حقیقت، ثقافت، تہذیب اور تعلیم کو اجاگر کیا ہے جس سے ہمیں بہت ساری مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ مجھے مختلف اقسام کے کلاسک، رومانوی اور جدید چینی ٹی وی ڈرامے  دیکھنا پسند ہیں۔ میں قسط وار چینی ڈرامہ سیریز  ٹی وی، یوٹیوب اور فیس بک وغیرہ پر دیکھتی ہوں ۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (خمری): لی سیوجو، کمبوڈیا میں چینی ٹی وی ڈراموں کی شوقین

"بہترین کارکردگی کےحامل فنکاروں کے مظاہرے اور معلومات پر مبنی چینی ٹی وی ڈرامے دیکھے جانے کے قابل ہیں۔ مجھے چینی ٹی وی ڈرامے پسند ہیں اور میں انہیں اکثر فارغ وقت میں دیکھتی ہوں۔ تاریخ پر مبنی ڈرامے میرے پسندیدہ ہیں، کیونکہ میں چینی تاریخ کو دریافت کرنا چاہتی ہوں۔”

پنوم پن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!