ہیڈ لائن:
شِنہوا نیوز | شامی عبوری حکومت کا معزول عہدیداروں کے ساتھ اقتدار کی منتقلی پر مذاکرات
جھلکیاں:
شامی قومی ٹی وی کے مطابق نئی تشکیل شدہ عبوری حکومت کے وزراء نے منگل کے روز معزول بشار الاسد انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات کی تاکہ ریاستی اداروں کی منتقلی کو منظم اور عوامی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
#شِنہوانیوز
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
شامی قومی ٹی وی کے مطابق نئی تشکیل شدہ عبوری حکومت کے وزراء نے منگل کے روز معزول بشار الاسد انتظامیہ کے ارکان سے ملاقات کی ہے تاکہ ریاستی اداروں کی منتقلی کو منظم اور عوامی خدمات کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
عبوری حکومت کے نگران وزیر اعظم محمد البشیر نے کہا ہے کہ قیادت کی جانب سے عبوری حکومت کے وزراء پر مشتمل کابینہ کو مارچ 2025 تک ملکی معاملات سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس مدت کے دوران عبوری حکومت کا ہدف وزارتوں کا کنٹرول حاصل کرنا، ملازمین کو ان کے عہدوں پر بحال کرنا، اور ملک بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link