اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایتھوپیا کےطلباء کوچینی وظائف مہیا کر دیے گئے

ایتھوپیا کےطلباء کوچینی وظائف مہیا کر دیے گئے

ایتھوپیا  میں چینی  سفیر  چھن ہائی ایتھوپیا کی عدیس ابا با یونیورسٹی (اے اے یو) میں چین-ایتھوپیا دوستی وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

عدیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا کی  یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء کو چینی وظائف دیئے گئے  تاکہ وہ مشرقی افریقہ کے اہم تعلیمی ادارے عدیس ابابایونیورسٹی (اے اے یو) کے مختلف تعلیمی شعبوں میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کر سکیں۔

عدیس ابا با یونیورسٹی (اے اے یو) میں چین-ایتھوپیا دوستی وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  عدیس ابا با یونیورسٹی کے صدر سیموئل کیفائل نے کہا کہ عدیس ابا با یونیورسٹی سے چینی حکومت اور مختلف چینی جامعات  و اداروں نے کئی برسوں سے تعاون کیا ہے جس سے عدیس ابا با یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کی تعلیم و تحقیق میں مدد ملی ۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے ملک اور خاص کر عدیس ابابا یونیورسٹی کو مدد اور تعاون فراہم کرنے پر ہم چینی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔ اس مدد نے ہماری قابلیت کے سفر کو ہماری سوچ سے کہیں زیادہ آسان بنادیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  یونیورسٹی کو وظائف تیسری بار ملے ہیں اور اس بار طلباء کی تعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

ایتھوپیا  میں چینی  سفیر  چھن ہائی نے دونوں ممالک کے انسانی وسائل کو بااختیار بنانے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر  کہا کہ چین اور ایتھوپیا نے حالیہ برسوں میں تعلیمی شعبے میں قریبی تعاون اور تبادلے کئے ہیں۔

چھن نے کہا کہ عدیس ابابا یونیورسٹی ایتھوپیا اور افریقہ کی ایک اعلیٰ ساکھ کی حامل  یونیورسٹی ہے جو کافی شہرت رکھتی ہے ۔  بڑی تعداد میں سیاسی اور مشہور شخصیات یہاں سے فارغ التحصیل ہوئیں جنہوں نے ایتھوپیا اور افریقہ کی اقتصادی و سماجی ترقی میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!